بھارتی فوج کی چپرارسیکٹر پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت نہ رک سکی اور پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چپرار سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

جبکہ بی ایس ایف نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقین خاموش ہو گئیں۔

واضح رہے کہ عیدالاضحی سے بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دورن 12 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔