جسٹس تصدق حسین جیلانی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزد

Justice Tassaduq Hussain Jilani

Justice Tassaduq Hussain Jilani

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نامزد کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری جسٹس تصدق حسین جیلانی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی طور پر خالی نہیں رکھا جا سکتا اس لیے سپریم کورٹ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرے۔