وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات متوقع

Prime Minister, Leader Opposition

Prime Minister, Leader Opposition

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ رات خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے خورشید شاہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزیراعظم بھی آپ کے پاس آنا چاہتے ہیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ فی الحال کراچی جا رہے ہیں پیر کو واپس آئیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیر یا منگل کو وزیراعظم سے ملاقات طے کر لی جائے۔