سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن کے قواعد و ضوابط مین ترمیم کا مطالبہ

Sindh High Court

Sindh High Court

سندھ ہائی کورٹ بار نے جوڈیشل کمیشن کے قواعد و ضوابط مین ترمیم کا مطالبہ کردیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کی جنرل باڈی کا اجلاس بار کے صدر مصطفی لاکھانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ قواعد و ضوابط آئین کے آرٹیکل اے سے مطابقت نہیں رکھتا۔

اس سلسلے میں پاکستان بار کونسل نے جو ترامیم کی ہیں انہیں قواعد و ضوابط کو حصہ بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بار نے متنازعہ وکلا کو ایڈشنل ججز تعینات کرنے کی مخالفت کی ہے ہم بلوچستان بار کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی ججز کو ہی تعینات کیا جائے۔