توقیر صادق احتساب عدالت میں پیش، الزامات ماننے سے انکار

Tauqeer Sadiq

Tauqeer Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اوگرا کرپشن کیس سے کوئی تعلق نہیں، نیب کی تفتیشی ٹیم نے مجھ پر تشدد کیا، توقیر صادق کا احتساب عدالت میں بیان۔

نیب کی تفتیشی ٹیم نے اوگرا کرپشن کیس میں ملوث ملزم توقیر صادق کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ توقیر صادق کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ توقیر صادق نے احتساب عدالت میں بیان دیا ہے کہ نیب کی تفتیشی ٹیم نے مجھ پر تشدد کیا۔ میرا اوگرا کرپشن کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس سے قبل نیب کے ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کے سامنے توقیر صادق نیبڑے نام ظاہرکر دیے ہیں جن میں سابق حکومت کے وزرا سمیت بیوروکریٹس بھی شامل ہیں اور تفتیشی ٹیم نے بااثر افراد کو گرفت میں لانے کے لئے حکمت عملی طیکر لی ہے۔

واضع رہے کہ انٹرپول نے توقیر صادق کو اسلام آباد آمد پر نیب کے تفتیشی افسر وقاص خان کے حوالے کیا جس کے بعد توقیر صادق کو نیب کے ہیڈ کوارٹرش منتقل کیا گیا جہاں توقیر صادق سے ابتدائی تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کینام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے فہرست تیار کر لی گئی ہے تاہم چیئرمین نیب کی تقرری نہ ہونیکیباعث ای سی ایل لسٹ پر دستخط نہیں ہوسکے۔ مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے نیب نے 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن 82 ارب سے بڑھ کر 150 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ توقیر صادق پر 80.56 ارب روپے کرپشن کے الزمات ہیں۔ پولیس نے توقیر صادق کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے پولی کلینک ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا جہاں ڈاکٹروں نے توقیر صادق کو فٹ قرار دے دیا۔