کمسن طالبہ سے اجتماعی زیادتی،لاہور ہائی کورٹ کا ازخود نوٹس

High Court

High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے کم سن طالبہ کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔چونیاں کی رہائشی آٹھویں جماعت کی طالبہ شاہدہ بی بی کو چھ افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔

اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نشاندہی کے باوجود پولیس نے ملزم گرفتار نہیں کئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج اور متعلقہ پولیس افسر سے تحریری رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی۔