تہران: مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ، 48 افراد ہلاک

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) ایران میں مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ تہران کے مہر آباد ائرپورٹ سے مشرقی شہر طَبس جارہا تھا جو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد رہائشی مضافاتی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں 10 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مرنے والے تمام افراد طیارے کے مسافر تھے یا زمین پر بھی کچھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس بارے میں بھی واضح اطلاعات نہیں ہیں کہ طیارہ کس ائر لائن کا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق طیارہ تابان ائر لائن کا تھا جبکہ ایک اور رپورٹ میں طیارے کا تعلق سِپاھان ائر لائن سے بتایا گیا ہے۔