تحصیل کھاریاں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے ، اے سی کھاریاں

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں رضوان محمود نے ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تحصیل کھاریاں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں گے ریونیوکی مدمیں ریکارڈ وصولی سے ضلع گجرات نمایاں پوزیشن پر آگیا تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی اور موثر ٹھوس اقدامات کی بدولت حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن میں ڈویژن بھر میں سرفہرست ہے جبکہ ضلع گجرات میں ڈی سی او نواز ش علی کی گزشتہ تین ماہ کی ٹھوس حکمت عملی انقلابی پالیسی سے اساتذہ کی حاضری 99 فیصد جبکہ طلبہ کی حاضری 97 فیصد پر پہنچ گئی اساتذہ کی حاضری کی وجہ سے ضلع صوبہ پنجاب میں پھر نمایاں پوزیشن اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ریونیو ریکارڈ محکمہ مال کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کر نے کے لیے موثر حکمت عملی اختیارکی ہے ٹیکسوں کی مدمیں ریکارڈ وصول سے ضلع گجرات آگے نکل چکا ہے ابھی متعلقہ اہلکار کام تیزی سے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ اور کھاریاں کو روشن کرنے کے لیے مرکزی لائٹس کی تنصیب کے لیے ٹی ایم اے کھاریاں نے این ایچ اے کو خط لکھا ہے اگر انہوں نے ذمہ داری نہ لی تو ٹی ایم اے کھاریاں لالہ موسیٰ اور کھاریاں میں مرکزی لائٹس تنصیب کر کے دونوں شہروں کو روشن کر ے گی جس سے جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گی انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ میں5 مختلف مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لیے سروے مکمل کر لیا گیا ہے جس پر قریباَ 1کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اورمزکورہ منصوبہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری قمر زمان کائرہ وساطت سے شروع ہو گا۔