ایم پی اے رضا گیلانی دوہری شہریت کا ریفرنس دائر کرنیوالے سابق سفیر کیخلاف 20کروڑ ہرجانے کا دعوی کرینگے

حجرہ شاہ مقیم(جی پی آئی) ایم پی اے رضا گیلانی دوہری شہریت کا ریفرنس دائر کرنیوالے سابق سفیر کیخلاف 20کروڑ ہرجانے کا دعوی کرینگے۔ سابق سفیر آصف ایزدی نے رضا گیلانی سمیت 36ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کیا جو الیکشن کمیشن نے جمعرات کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر خارج کردیا تھا۔

شاہ مقیم ہائوس حجرہ شاہ مقیم کے باوثوق ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی 187 سے منتخب ایم پی اے سید رضا علی گیلانی الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت کا ریفرنس دائر کرنیوالے سابق سفیر آصف ایزدی کیخلاف 20کروڑ ہرجانے کا دعوی دائر کر نے اسلام آباد پہنچ گئے۔

جو اپنے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں ، ایم پی اے سید رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سابق سفیر آصف ایزدی نے جھوٹا ریفرنس دائر کرکے میری حب الوطنی پر شک کیا ضلع اوکاڑہ کی سیاست میں میرے خاندان کا اہم رول ہے میڈ یا میں دوہری شہریت کی خبر وں سے میرے ووٹروں سپوٹروں اور شاہ مقیم گروپ کے سیاسی قائدین کی دل شکنی ہوئی ہے دعوی دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔