ٹیلی نار پاکستان یکم جون سے 3 جی سروسز کا آغاز کریگی

Telenor 3G

Telenor 3G

اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیلی نار پاکستان نے اپنے منفر د اور صف اول کے ڈیٹا پیکیجز کو 3 G پلیٹ فارم کے ذریعے مزید فروغ دینے کیلئے یکم جون سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کمرشل بنیاد پر 3 G سروس شروع کرنے کااعلان کردیا۔

واضح رہے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز رواں سال ہی کیا جائے گا جس میں پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی3 G سروس مہیا کی جائے گی۔ٹیلی نار پاکستان نے پری پیڈ کے صارفین کو ایک دن کی مدت والے 3 G سروس کے 2 بنڈلز پیش کئے ہیں جن میں 15روپے میں50 MBs اور 25 روپے میں100MBs والے بنڈلز شامل ہیں۔

اسی طرح 3 دن کی مدت والے 3Gسروس بنڈلز میں صارفین 35 روپے میں 200MBs انٹر نیٹ استعمال کر سکیں گے جبکہ ہفتہ وار مدت والے 3Gسروس بنڈلز میں صارفین 75 روپے میں 500 MBs تک انٹر نیٹ استعمال کرسکیں گے ۔ٹیلی نار پاکستان صارفین کو ماہانہ بنیاد پر 3 G سروس کے 2 بنڈلزفراہم کرے گی جن میں 400روپے میں 3,000MBsاور 1,000 روپے میں 8,000MBs شامل ہیں۔