ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری

HOT WEATHER

HOT WEATHER

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ کے کچھ شہروں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد بھی گرمی میں کمی نہیں آسکی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرمی زوروں پر ہے، جبکہ ہنزہ نگر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔

سندھ میں گذشتہ روز شکار پور اور نوشہرو فیروز کے گردونواح میں مٹی کے طوفان کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔ پنجاب کے کئی شہروں میں موسم گرم اور خشک ہے ،شدید حبس کے باعث شہریوں کا براحال ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔چمن ،پشین قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ہرنائی اورموسی خیل میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہنزہ نگر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیریں سندھ، بالائی پنجاب اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔