لاہور: مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت، وزیر اعلیٰ نے واقعے کانوٹس لے لیا

SHAHBAZ SHARIF

SHAHBAZ SHARIF

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے سبزہ زار تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈبن پورہ سبزہ زار کا رہائشی 31 سالہ دودھ فروش صادق موٹرسائیکل خریدنے کے لئے گیا تھا۔ اگلے روز لاش قبرستان سے ملی۔ورثاء نے الزام عائد کیا کہ صادق کوکسی بات پر حراست میں لینے کے بعد تھانے میں تشدد سے ہلاک کیا گیا۔اس کی لاش بھی کفن کے بغیر جوتوں سمیت گڑھے میں دبا دی گئی۔

ورثاء کے تھانے جانے پرکچھ اہلکار لاش نکالنے کیلیے قبرستان گئے تو لوگوں نے لاش اٹھانے سے روک دیا ،بعد میں پولیس نے ورثاء کو میو اسپتال کے ڈیڈ ہاوٴس بھجوا کر لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کرا دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پولیس کی حراست میں نہیں تھا۔ وزیر اعلی ٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔