دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم سے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم سے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، حکومت سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کو ناکام بنائیگی۔ اپنے ایک بیان مین شرجیل میمن نے پولیس اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں سپر ہائی وے کے قریب بارود سے بھرے ٹرک کو پکڑنے پر سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ امید سیکیورٹی ادارے اسی طرح دہشت گردی کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ شرجیل میمن نے دیگر صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی سرحدوں پر کڑی نگرانی کریں تاکہ اسلحہ کی نقل و حمل کو روکا جا سکے۔