دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑیں گے : وزیراعلی بلوچستان

Dr Abdul Malik

Dr Abdul Malik

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ صوبے میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ پولیس لائنز شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ وفاق اور صوبہ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

جس میں جیت عوام کی ہوگی۔ صوبے میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وہ آئی جی آفس میں پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے بات کر رہے تھے۔ ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور بلوچستان پولیس پر فخر ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کرتے رہیں گے۔ ہم ڈر کر بھاگنے والے نہیں۔

انہوں نے شہدا کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کے بچوں کی بہتر کفالت کرینگے۔ تمام شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ شہدا نے قربانیاں بیس یا پچیس ہزار روپے کی تنخواہ کے لئے نہیں بلکہ اس ملک اور صوبے کے لئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد شکست سے دوچار ہونگے۔ حالات کو ٹھیک کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اقصادی امور جنرل عبدالقادر بلوچ نے بھی شہدا کے ورثا کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ طالبان کی سرگرمیاں فاٹا سے باہر نکجل کر بلوچستان تک پہنچ چکی ہیں۔