دہشت گردی کے خلاف قومی پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی جائے،وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مثر اقدامات اٹھائے جائیں، دہشت گردی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں،قیام امن کے لئے سب کو مل کوششیں کرنا ہوں گی۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں دورے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور سیکریٹری داخلہ قمر زمان چوہدری نے انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ اجتماعی مسئلہ ہے۔

جس پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مثر اقدامات اٹھائے جانے چاہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے تاہم ملک میں دیر پا امن کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سیکورٹی پالیسی میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مثر حکمت عملی تیار کی جائے۔