زلزلے میں گرنے والے مارگلہ ٹاور کا آرکیٹیکٹ یونان سے گرفتار

Architect arrested

Architect arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) دو ہزار پانچ میں آئے زلزلیمیں گرنے والی عمارت کے آرکیٹیکٹ کو یونانی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو یونان کے مغربی جزیرے زیکن تھوس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کا نام نہیں بتایا۔

اکتوبر دو ہزار پانچ میں آئے زلزلے میں اسلام آباد میں واقع رہائشی عمارت مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ گر گیا تھا۔سانحے میں اٹھتر افراد ہلاک اور چوراسی زخمی ہوئے تھے۔حادثے کے لئے مارگلہ ٹاور کے مالک، اسکی اہلیہ اور نقشہ بنانے والے کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔