دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے بند کمرے میں میٹنگ کرنا ہو گی: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوار پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے بند کمرے میں میٹنگ کرنا ہو گی۔

ایئرپورٹ پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے بارے میں میٹنگ کے بعد فیصلہ ہو گا۔ عمران خان نے سکھر میں دہشت گردی کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے بند کمرے میں اجلاس ضروری ہے تمام معاہدے سامنے آنے چاہئیں تاکہ قومی سیکورٹی پالیسی ترتیب دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے دعوی کیا ہے تو کیس لڑیں گے۔