دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا, قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام اہم مسائل پر موجودہ حکومت کوئی واضح پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول ہاوس کے سکیورٹی انچارج شیخ بلال کا قتل،صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتہا پسندوں کی طرف سے پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی نے ملک کا سکون تباہ اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چین میں صرف انہیں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جنہیںصدر آصف علی زرداری شروع کرچکے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ گواردر پورٹ سے کاشغر گوادر ہائی وے منصوبہ صدر مملکت نے شروع کروایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تما م ترقیاتی منصوبوں کا فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعلی پنجاب کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ سندھ کے لئے کیا بہتر ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کا حل سرکلر ریلوے ہے، جس پر پہلے ہی صوبائی حکومت کام کررہی ہے