دہشت گردی کی وجہ سے دنیا کے5 کروڑ بچے تعلیم سے محروم

Terrorism

Terrorism

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سیودی چلڈرن کی گلوبل ایجوکیشن رپورٹ کے مطابق دنیا کیپانچ کروڑ بچے دہشتگردی کی وجہ سے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ سیو دی چلڈرن، یونیسکو اور تعلیم کی عالمی تنظیم کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں انتہا پسندی کی وجہ سے اڑتالیس اعشاریہ پانچ فیصد بچوں کی تعلیم اور مستقبل خطرے میں ہے۔ اور ان بچوں میں زیادہ تر کی تعداد پرائمری اسکول کے بچوں کی ہیں۔

انتہا پسندوں کی جانب سے تعلیمی درسگاہوں پر حملوں میں مسلسل اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔ بچوں کو اسکول جانے سے روکا جاتا ہے یا پھر ان کے اسکولوں کو تباہ کردیا جاتا ہے۔ بچوں کو باغی یا پھر مذہبی انتہاپسند تنظیموں میں جبری بھرتی کرلیا جاتا ہے۔ جس کی تازہ مثال شام، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں فنڈز کی کمی سے بھی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ جبکہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم سماجی اور روایتی بندشوں کی وجہ سے بچوں سے دور ہے۔