دہشتگردی کا خطرہ، کوٹ لکھپت جیل کی سکیورٹی سخت

 Kot LakhpatSecurity tightened

Kot LakhpatSecurity tightened

لاہور(جیوڈیسک)حملے کی دھمکیوں کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ جیل کے چاروں اطراف میں کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات۔ لاہور میں واقع کوٹ لکھپت جیل پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد جیل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق رات گئے جیل کے چاروں اطراف میں کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام دہشت گردوں کی جانب سے موصول ہونی والی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے اور رات کو جیل کی طرف جانے والے تمام راستوں کو ناکے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پولیس نے شرچ آپریشن بھی کیا تاہم کسی شخص کی گرفتار نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے ہی علاقہ پیکھے وال موڑ سے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلق کے شعبہ میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا جسے نامعلوم مقام پر منتعقل کر دیا گیا ہے۔