سانگھڑ : دیرینہ دشمنی ، 3 افراد کو بس سے اتار کر مار ڈالا

Sanghar

Sanghar

سانگھڑ (جیوڈیسک) دیرینہ دشمنی پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔ سانگھڑ کے علاقے جام نواز علی میں نواحی گاں الن ملوکھانی میں تین افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں حیدر، سراج اور جانی ملو کھانی شامل ہیں۔ ملوکھانی برادری نے تین مبینہ حملہ آوروں کریم بخش، قادر بخش اور شریف کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ٹنڈوآدم ھسپتال بھیج دی ہیں۔