دہشت گردی کا خطرہ: مغربی ملکوں کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت

Citizens

Citizens

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) متعدد مغربی حکومتوں نے افغانستانمیں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل کے ہوائے اڈے پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔

امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔

تینوں ممالک کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو جاری ہونے والے الرٹ میں کہا گیا ہے۔

ہزاروں لوگ اب بھی ہوائی اڈے کے اندر اور باہر انتظار کر رہے ہیں۔

کابل پر 10 روز قبل طالبان نے قبضہ حاصل کر لیا تھا جس کے بعد وہاں سے تقریباً 82 ہزار سے زائد افراد کو ہوائی اڈے کے ذریعے ملک سے نکالا گیا ہے۔

مغربی ممالک 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے مطابق طالبان نے ڈیڈ لائن میں توسیع کی مخالفت کی ہے لیکن غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

بدھ کے روز ایک انتباہ میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایبی گیٹ، ایسٹ گیٹ اور نارتھ گیٹ پر انتظار کرنے والوں سے کہا کہ وہ ’فوری طور پر نکل جائیں۔‘

اس سے قبل برطانیہ نے اسی طرح کی ہدایات جاری کی تھیں اور لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ’محفوظ مقام پر چلے جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔