دہشتگرد حملوں کی اطلاع پر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت

Adiala Jail

Adiala Jail

راولپنڈی (جیوڈیسک) تحریک طالبان اور دیگر شر پسند گروپوں کی جانب سے کوٹ لکھپت اور سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر ساتھیوں کو رہا کرانے کیلیے بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے سورس رپورٹ کے زریعے پولیس اور سیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تحریک طالبان نے کوٹ لکھپت جیل اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اسیر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلیے منصوبہ مکمل کرلی ہے اور منصوبہ پر عمل کرنے کیلیے کسی وقت بھی کاروائی کا آغاز کر سکتے ہیں۔