ٹیسٹ رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10میں جگہ نہ بنا سکا

ICC Test Rankings

ICC Test Rankings

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں کوئی پاکستانی کرکٹرز ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، ہیڈنگلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کا صلہ بین اسٹوکس کو رینکنگ میں کیریئر بیسٹ 13 ویں پوزیشن سے مل گیا، آل راؤنڈرز میں بھی وہ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بابر اعظم 17 اوراسد شفیق 19 ویں پوزیشن پر ہیں، اظہر علی 22 ویں درجے پر پہنچ گئے، ٹاپ بیٹسمین کا اعزاز فی الحال ویرات کوہلی کے ہی پاس ہے۔

ادھر بولرز میں جسپریت بمرا 9 درجے ترقی پاکر ساتویں اور 3 درجے پھلانگنے والے ویسٹ انڈین کیمارروئچ کے آٹھویں نمبر پر پہنچنے کی وجہ سے محمد عباس کو نویں درجے پر جانا پڑا، یاسر شاہ بدستور 17 پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، ٹاپ پر آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کا قبضہ بھی برقرار ہے۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کی وجہ سے دونوں کی بالترتیب چھٹی اور دوسری پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا، پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہے۔