بجلی اور گیس بحران کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ

Textile

Textile

کراچی (جیوڈیسک)بجلی و گیس کی بدترین صورتحال کے باوجود ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھ گئیں۔ سات ماہ میں ساڑھے آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک ٹیکسٹائل کی برآمدات ساڑھے سات ارب ڈالر رہی ۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ چھ ارب بانوے کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی ملتی رہتی تو مزید دو ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا تھا۔