ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 15 فیصد کمی

Textile Machinery

Textile Machinery

کراچی (جیوڈیسک)ملکی برآمدات میں نصف حصہ رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کی درآمدات پندرہ فیصد کم ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں انیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ٹیکسٹائل کی مشینری کی امپورٹ تیئس کروڑ ڈالر تھی۔ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل کی مشینری کی درآمدات میں کمی کا رجحان تشویشناک ہے جس سے مستقبل میں ٹیکسٹائل سیکٹر پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں۔