جگ ہنسائی کی حد ضروری ہے

جگ ہنسائی کی حد ضروری ہے
پارسائی کی حد ضروری ہے
اس خدائی کی حد ضروری ہے
کون سمجھائے اہلِ مسند کو
خود ستائی کی حد ضروری ہے
عِلم اور جَہل کے تصادم میں
جگ ہنسائی کی حد ضروری ہے
جس کا انجام ہی ندامت ہو
اُس لڑائی کی حد ضروری ہے
تاڑتی ہیں ہوس زدہ نظریں
دلربائی کی حد ضروری ہے
اس بناوٹ کے دور میں یارو
آشنائی کی حد ضروری ہے
ہو ٹویٹر یا فیس بک ساحل!
خود نمائی کی حد ضروری ہے

Sahil Munir

Sahil Munir

ساحل منیر