تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Thailand Election

Thailand Election

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ اپوزیشن نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے حکومت مخالف مظاہرے جاری تھے جس کے باعث ان انتخابات میں بھی سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ہفتے کو بنکاک میں حکومتی حامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث امریکی صحافی سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث پولنگ کا رجحان کافی حد تک کم رہے گا جبکہ مظاہرین نے بھی عوام کو ووٹنگ میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہوا ہے۔