تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد کا مارچ

Thailand Protest

Thailand Protest

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں ہفتوں سے ڈیرہ جمائے رکھے مظاہرین نے بنکاک کے شٹ ڈاوٴن کی تیاریاں شروع کر دیں دارالحکومت بنکاک میں مظاہرین نے گذشتہ رات ہی شہر کی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکڑوں مظاہرین آج صبح اپنا سامان باندھ کر ریلی کے لئے نئی جگہ کے لئے مرچ شروع کر دیا ہے۔ ان کی قیادت حزب اختلاف کے سابق رہنما Thaugsuban Suthep کر رہے ہیں۔ سْتھپ کا کہنا تھا کہ بغاوت کے لئے فوج کو آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ کام وہ خود ہی کر لیں گے شہری حکومت نے ایک سو چالیس اسکولوں اور احتجاج کی جگہ سے نزدیکی جامعات کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک دو پولیس افسر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔