تھائی لینڈ : کار بم دھماکے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے

Thailand blast

Thailand blast

تھائی لینڈ (جیوڈیسک) بنکاک تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں کار بم دھماکے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مبینہ شدت پسندوں نے یالا کے قریب فوجیوں کے گشت کرنے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دھماکے میں ایک فوجی اور ربر پلانٹ میں کام کرنے والے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، پولیس چیف کاکہناہے کہ بم دھماکے کے وقت تقریبا 10 عسکریت پسند تاک میں بیٹھے تھے۔