تھرپارکر : 9 روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہوگئی

Peacocks Dead

Peacocks Dead

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں رانی کھیت بیماری سے موروں کی ہلاکت روکی نہیں جا سکی ہے۔ مزید دو مور مرنے کے بعد 9 روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہو گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گاوں سجائی میں ایک اور ابڑی میں ایک مور رانی کھیت بیماری کے باعث ہلاک ہو گئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف صحرائی پرندے کی ہلاکتیں روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہا۔ گزشتہ 9 روز کے دوران بیماری سے ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔