تھرپارکر: مہلک بیماری سے ایک ہفتے میں 32 مور ہلاک

Tharparkar

Tharparkar

تھرپارکر (جیوڈیسک) رانی کھیت نے تھرپارکر کے حسن کو ایک بار پھر گہنادیا ہے، مزید پانچ موراس جان لیوا بیماری کی زد میں آگئے، ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں مرنے والے موروں کی تعداد 32 ہوگئی۔

ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کے نواحی گاوٴں پابوہر میں رانی کھیت نے پانچ موروں کی جان لے لی ہے۔ مقامی افرادنے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ گاوٴں میں اب بھی کئی مور اس بیماری کی زد میں ہیں۔

محکمہ وائلڈلائف تھرپارکر کنزویٹر لجپت شرما کے مطابق بیمار موروں تحویل میں لیے گئے ہیں بیماری کی تشخص کے لئے لیباٹری ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جبکہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں مہلک بیماری سے اب تک 32 مورمرچکے ہیں۔