تھرپارکر کے اسلام کوٹ اسپتال میں ایک اور بچہ انتقال کر گیا

Child

Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں ایک اور نومولود کو موت نے شکنجے نے جکڑلیا، رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں غذائی قلت کا شکار ماں کے یہاں جنم لینے والا بچہ ، سرکاری اسپتال میں انتقال کر گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی 6بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑگئے تھے، جن میں سے تین کا تعلق چھاچھرو، دو کا ننگر پارکر سے جبکہ ایک بچہ سول اسپتال مٹھی میں جاں بحق ہوا،۔ دوسری جانب تھر کی صورتحال پر سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دی۔

جانے والی کمیٹی کے ارکان صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر اور صوبائی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر مندھرو نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی،میں ان کا کہنا تھا کہ تھر میں ہر مرنے والے بچے کا تعلق غذائی قلت سے نہیں۔