تھرپارکر : رانی کھیت بیماری سے ایک ہفتے میں 44 مور ہلاک

Peacocks

Peacocks

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں رانی کھیت نامی بیماری سے مزید تین مور ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد44ہوگئی ہے۔ تھر کے صحرا کی پہچان ۔ رنگ برنگے خوبصورت مور جن کی زندگی کو آج لاحق ہیں سنگین خطرات۔ صحرا کی ویرانی میں رنگ بھرنے والے یہ خوبصورت مور رانی کھیت بیماری کا شکار ہو کر ختم ہو رہے ہیں۔

تحصیل ڈیپلو میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مور ہلاک ہو گئے جس کے بعد مرنے والے موروں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ رانی کھیت سے متاثرہ علاقوں میں موروں کی ویکسی نیشن کیلیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن اس کے برعکس مقامی لوگ کہتے ہیں کہ حکام کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہی نہیں۔مور تیزی سے مررہے ہیں اور ان کو بچانے کیلیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔