بلوچستان کے دو مختلف علاقوں سے اسلحہ، بارود برآمد، ایک ملزم گرفتار

Balochistan Arms

Balochistan Arms

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ایف سی نے بھاری تعداد میں اسلحہ گولا بارود اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر آج دو مختلف علاقوں میں کاروائی کی پہلی کاروائی چمن کے علاقے احمد آباد میں ہوئی جہاں سے سیکورٹی فورسسز نے ایک مشتبہ شخص سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود قبضے میں لیے۔

جس میں32 عدد مائن، دو تیار خود کشن جیکٹس،20 عدد ایم این ٹی پرسن مائن،6 بنڈل تار، تین سو کلو گرام سلور پاوڈر، 21 بارود سے بڑھے تھیلے جن کا وزن ایک ہزار 50 کلو گرام ہے، 6 تھیلے یوریا کھاد اور 50 کلو گرام پوٹاشم سمیت 30 عدد الیکڑک ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔

دوسری جانب فرنٹیر کور بلوچستان نے سوئی کے مقام مصری گوٹھھ میں بھی کاروائی کی جہان سے 15 کلو بارودی مواد، ایک عدد اینٹی پرسن مائن اور ایک عدد ڈیٹو نیٹر بمعہ سیفٹی تار کے قبضے میں لیں تاہم یہان سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ چمن سے گرفتار ہونے والے شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔