تھرپارکر : رانی کھیت سے دو روز میں 8 مور ہلاک

Peacocks Death

Peacocks Death

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں موروں کی بیماری رانی کھیت سے مزید 4 مور ہلاک ہو گئے۔ دو روز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 8 ہو گئی۔ محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے گاوں ڈیڈویرو میں آج 4 مزید مور رانی کھیت بیماری میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ روز بھی اس بیماری نے 4 موروں جان لی تھی جس کے بعد دوروز میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق موروں کی بڑی تعداد رانی کھیت بیماری میں مبتلا ہورہی ہے۔