کراچی: پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

مقتول پولیس اہلکاروں کو اقبال، عامر اور امجد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے تینوں اہلکار جمشید کواٹرز تھانے میں تعینات تھے اور سپیشل ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔

ایس پی جمشید ٹائون کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم شدت پسندوں نے گھات لگا کر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔