تھرپارکر: رانی کھیت کی بیماری کے باعث مزید 6 مور ہلاک

More

More

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے باعث آج مزید چھ مور ہلاک ہو گئے۔ تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہو گئی۔

تحصیل ڈیپلو اور مٹھی کے گاں جگے جوتر، موتیارو، نیبوکر میں مور ہلاک ہوئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے بھی مور ہلاک ہو رہے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کی انتظامیہ بھی اس صورتحال کا خاطر خواہ نوٹس نہیں لے رہی۔

گذشتہ سال بھی رانی کھیت کی بیماری سے چار سو بہتر پرندے موت کا شکار ہو گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے رانی کھیت کی بیماری سے مور موت کا شکار بن جاتے ہیں۔ اس موذی مرض نے صحرائے تھر کے فطری حسن کو ختم کر دیا ہے۔