گیارہ کھرب 55 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

Nawaz Sharif prime azm

Nawaz Sharif prime azm

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اقتصادی کونسل نے نئے مالی سال کے لئے گیارہ کھرب پچپن ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی۔ وفاق کا پی ایس ڈی پی پانچ سو چالیس ارب جبکہ صوبوں کاچھ سو پندرہ ارب روپے ہو گا۔ نئے مالی سال کے لئے قومی ترقی کا ہدف چار اعشاریہ چار فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق نئے مالی سال میں توانائی کے منصوبوں پرایک سو سترہ ارب جبکہ واپڈا اور پیپکو سے متعلق منصوبوں پر بھی سو ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ کی جائے گی۔

تعلیم سے متعلق منصوبوں پر بھی پچیس ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے مالی سال میں زرعی ترقی کا ہدف تین اعشاریہ آٹھ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر روابط کے لئے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ چاروں صوبوں کے وزرا اعلی کمیٹی کے رکن ہونگے۔