ٹھٹھہ : پرانی دشمنی ، ماں اور دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Thatta

Thatta

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ کے بیرانی گوٹھ میں پرانی دشمنی پر 2 برادریوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں ماں اور دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ سے 50 کلو میٹر دور جھر ک سائٹ کے قریب بیرانی گوٹھ میں بروھی برادری کے افراد نے صبح سویرے اچانک گاوں میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں خدیجہ نامی خاتون اور اسکے دو بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ قتل ہونے والی جیکب آباد کی خدیجہ بر وھی نے کچھ عرصہ قبل حق نواز مگسی سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں نے جیکب آباد سے بھاگ کر بیرانی گوٹھ میں رہائش اختیار کرلی تھی۔ مقتولہ کا شوہر قتل کے الزام میں جیل میں ہے۔ لاشوں کو مقتولہ کے آبائی گاوں منتقل کیا جار ہا ہے۔