وزیراعظم سے برطانیہ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر کی ملاقات

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کلیدی شعبوں میں برطانیہ، ملائیشیا جیسے ممالک کے نظام سے پالیسی فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے برطانیہ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت تعلیمی شعبے میں میں اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت ابتدائی طور پر توانائی، انفراسٹرکچر، روزگار اور ہاسنگ سمیت گورننس کے چارکلیدی شعبہ جات میں حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کے قیام کی خواہشمند ہے۔ برطانوی نمائندے سرمائیکل باربر نے پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کے قیام میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔