یکساں نظام تعلیم لائیں گے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم ختم کرکے یکساں نظام تعلیم لائیں گے۔ ملک میں تعلیمی ناانصافی کا خاتمہ بہت بڑی جنگ ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں تعلیم کو تباہ کیا گیا۔ عمران خان نے کہا اے پی سی میں شرکا نے ہمارے سارے نکات تسلیم کر لئے ہیں۔

شرح خواندگی میں اضافے کی مہم کے حوالے سے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس ہی لئے تعلیمی بجٹ بھی زیادہ رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سکولوں میں ڈیسک ہیں نہ کرسیاں، ہمارا سب سے بڑا چیلنج تعلیم ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کسی بھی مہذب ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام تعلیم نہیں۔ ہماری پہلی ترجیح صوبے کے لوگوں کو تعلیم دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا تعلیمی ناانصافی کا خاتمہ بہت بڑی جنگ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کوئی فلاحی یونیورسٹی بنانا چاہے تو ہم مفت زمین دیں گے۔