نظریاتی ورکرز پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنا کردار بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں : شہزاد افضل میر

لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی راہنمائوں شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ، مہر امتیاز احمد ،چوہدری محمد شفیق،عامر ریاض ،نصیر احمد ،مرزا طار ق مقصود اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نظریاتی ورکرز پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

نظریاتی ورکرز نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،مہر ندیم عباس ایڈووکیٹ ،چوہدری شہزاد مہدی،مہر اشفاق احمد ،چوہدری محمد امتیاز ،سہیل نواز خان ،سیٹھ اکرام رضا ،ارشد ندیم ،محمد شہباز ،کرم الہی ،محمد افضال ،شاہ زیب خان ،سید حسن رضا گیلانی کے لیے نظریاتی ورکرز خود ووٹ دینے کا وعدہ کر رہے ہیں ۔

ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی ورکر اور عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر نے والے نظریاتی ورکرز کو بھر پور طریقے سے سپورٹ کریں گے۔