پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے عہدیداران واراکین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ آج ہو گا

لالہ موسی(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل کھاریاں کے عہدیداران واراکین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ آج دن12 بجے TDCP کھاریاں میں دیا جائے گا، جس میں چوہدری غیاث احمد، وحید احمد چھپر، چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ، چوہدری ساجد یوسف چھنی۔

میاںمحمدافضل حیات ،ودیگر ضلعی راہنما شرکت اور کارکنان سے خطاب کرینگے، تقریب کا انعقاد چوہدری ناصر احمد چھپر اور انجینئر صداقت حسین آف سیکریالی کرینگے، امیدوار جنرل سیکرٹری معروف قانون دان چوہدری شرافت حسین نے تمام عہدیداران واراکین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔