مسلم لیگ ن کی ایڈ یشنل انفار میشن نبیلہ طارق بٹ نے ملک ارشد کو ٹگلہ سے خصو صی بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ ن کی ایڈ یشنل انفا ر میشن نبیلہ طارق بٹ نے ملک ارشد کو ٹگلہ سے خصو صی بات کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میںہے،کراچی لہو لہو ہے،کوئٹہ میں آگ اور خون کا گھناونا کھیل کھیلا جارہا ہے،حکومت کی رٹ کا دور دور تک نشان نہیں ہے، بے گناہ لوگ اپنے پیاروں کی میتیں لیکر سڑکوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں اور بے حس اور بے رحم حکومت چین کا بانسری بجا رہی ہے۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ قومی غیرت کا مظاہرہ کر کے حکومت سے مستعفی ہو جاتے ،لیکن ان کا ایجنڈہ لوٹ ما ر ہے۔جو ابھی پورا نہیں ہوا۔ اربوں روپے کی کرپشن میں مطلوب مجرموں کو جعلی پاسپورٹ دے کر بیرون ملک فرار کروا دیا جاتا ہے۔پاکستان کے نامی گرامی کرپٹ آدمی سے دو سو کنال کا بم پروف گھر حاصل کرکے جمہوریت سے بہترین انتقام کی مثالیں قائم کی جارہی ہیں،نبیلہ طا رق بٹ نے مز ید کہاہے کہ جس دن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف میٹرو بس کے تاریخی عوامی فلاحی منصو بہ کا افتتاح کررہے تھے۔

اسی روز صدر زرداری پینتالیس کروڑ کی بیرونی سرمایہ کاری کی ایڈوانس رشوت میں لیے گئے بم پروف محل میں سیاسی سوداگروں کے ذریعے سیاسی وفاداریوں خریدنے کی پلاننگ کر رہے تھے۔ایک طرف عوام کی خد مت میں ہمہ وقت مصروف مسلم لیگ ن اور دوسری جانب لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والی جماعت،اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے ملک بنانے اور بچانے والی جماعت کا ساتھ دینا ہے یا ملک کو لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی ،مہنگائی ،بے روزگاری اور ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں کے ساتھ جانا ہے۔