نادرا تلہ گنگ موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)نادرا تلہ گنگ موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے، یونین کونسل کوٹگلہ میں متعدد بار درخواستوں کے باوجود نادرا موبائل وین نہیں بھیج رہا،عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کے عمائدین نے کہا ہے کہ نادرا موبائل وین کے انچارج کرم حسین نے وین پر ذاتی قبضہ جما رکھا ہے اور وہ کرپٹ ترین شخصیت ہے۔

تین ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے انچارج وین کو یونین کونسل کوٹگلہ کے لئے متعدد درخواستیں دی گئیں مگر اس نے گاڑی بھیجنے سے انکار کر دیا،عمائدین کا کہنا تھا کہ کیا موبائل وین سے کوٹگلہ کی عوام استفادہ نہیں کر سکتی انہیں حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے ،عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے اور اسکی جگہ کسی ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے۔