یونین کونسل لیٹی میں مسلم لیگ ن ایم این اے اور ایم پی اے کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے اپنا وجود کھو چکی ہے

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) یونین کونسل لیٹی میں مسلم لیگ ن ایم این اے اور ایم پی اے کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے اپنا وجود کھو چکی ہے۔آمدہ انتخا بات میں یونین کونسل لیٹی سے مسلم لیگ ن کے لیے دو یا اڑھائی سو ووٹ حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن اور ایم پی اے ظہور انور اعوان کے آپس میں اختلافات کی وجہ سے یوسی لیٹی میں عملامسلم لیگ ن کا وجود ختم ہو چکا ہے۔جبکہ پرانے ن لیگی ورکر جو عملا دوسری پارٹیا ں جوائن کر چکے ہیں انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن جسے ہم نے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا اسنے ہمیں پوچھا تک نہیں ۔

جبکہ ایم پی اے ظہور انور اعوان اہنے دو چار قریبی لوگوں تک نوازشات کرتے رہے۔کارکنوں نے کہا کہ آمدہ الیکشن میں یوسی لیٹی سے ن لیگ کا دو یا اڑھائی سو ووٹ حاصل کرنا ایک معجزہ ہو گا۔