تیسرا کمشنر کراچی SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز : افتتاحی میچ عثمان کلب کے نام

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر “کمشنر کراچی SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سائوتھ شرجیل کریم کھرل نے پر وقار تقریب میں افتتاح کردیا ۔اس موقع پر کموڈور ثاقب جمل خٹک ،SPعلی رضا ،شاہدہ پروین کیانی،خالد جمیل شمسی ،انجینئر سید محفوظ الحق ،عبدالناصر ، محمد افضل ،محمود یعقوب ،محمد رفیق ،اعجاز احمد قریشی اور ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان اوردیگر موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب نے پیٹریشین اسٹار باسکٹ بال کلب کو 48-46شکست دیکر افتتاحی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کیا فاتح کلب کی جانب سے محمد حسن اقبال 14،حمزاہ پروانی10 ،حمزہ خواجہ9اور محمد دانیال خان 7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایلوس فرنا نڈس 13اسٹیون12اور جبران علی نے 11پوائنٹس اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے ۔ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز نعیم احمد ،راج کمار اور زین العابدین تھے ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سائوتھ شرجیل کریم کھرل نے اعلان کیا کہ رواں سال ماہ اگست میں آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پرDIGPسائوتھ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا جائیگا۔

انہوں نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر انہوںنے KBBAکے صدر غلام محمد خان کی درخواست پر کراچی پولیس کی باسکٹ بال ٹیم کی بحالی کا وعدہ کیا کہ وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے DIGPسائوتھ شرجیل کریم کھرل نے افتتاحی تقریب میں قومی ایتھلیٹ رضیہ شیر خان جو کہ پولیس میں ملازم ہیں اُن کے تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ و KBBAکے صدر غلام محمد خان نے کمشنر کراچی افتکار شالوانی ،DIGPسائوتھ شرجیل کھرل ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک محمد فیاض ،میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن ،ایگزیگٹیو انجینئر محمد دلبر مکانی ،سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ ،وائیٹل چائے ،اور ایکٹیویڈ ڈرنکس کا تعائون کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔قبل ازیں میچ سے قبل ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کی درجات ی بلندی کے لئے مسلم کمرشل بنک کے AVPمحمد حیدر خان نے فاتحہ خوانی کی۔