رواں برس 124 پولیس افسران اور اہل کار جانیں قربان کر چکے

Police Officers Lives

Police Officers Lives

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں قیام امن کی قیمت صرف شہری ہی ادا نہیں کر رہے بلکہ پولیس، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر روشنیوں کے شہر کی روشنیاں لوٹانے میں مصروف ہیں۔ کراچی کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے، روزانہ آٹھ دس افراد کا دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے جانا معمول بن گیا ہی۔

عام شہری ہی نہیں شہر میں امن کے دیپ جلانے کیلئے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے بھی اپنا لہو پیش کیا۔ رواں سال اب تک پولیس کے 124 افسران اور اہل کار فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کر چکے ہیں۔ ان جان نثاروں میں 2 ڈی ایس پی، 2 انسپکٹرز، 12سب انسپکٹرز، 24 ہیڈ کانسٹیبلز اور 68 کانسٹیبلز شامل ہیں۔

فرض کی راہ میں رینجرز کے 10 جوانوں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ ضمنی الیکشن کے دوران 3 فوجی جوانوں نے بھی بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا صرف کراچی ہی نہیں پاکستان بھرمیں سکیورٹی فورسز کے اہل کار دہشت گردوں کے اہداف ہیں، صوبہ پنجاب میں 2013 میں 16 پولیس اہلکار شہید ہوئے، بلوچستان میں 90 اور خیبر پختونخواہ میں 86 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے۔