پولیس لائنز ہمارا گھر ہے، صاف رکھنا فرض ہے، آئی جی پی خیبر پختونخوا

IGP Khyber Pakhtunkhwa

IGP Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس احسان غنی کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز ہمارا گھر ہے۔ اس لئے اسے صاف رکھنا ہمارا فرض ہے۔ پولیس لائینز پشاور میں انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس احسان غنی نے صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ آئی جی پی نے خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم شروع کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز پولیس کا گھر ہے۔ اس لئے صفائی مہم کا آغاز یہاں سے کیاہے۔ احسان غنی نے کہا کہ پولیس لائنز کے بعد دیگر دفاتر اور پولیس اسٹیشنوں میں بھی صفائی کا عمل شروع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ کسی مجرم پر تشدد کرنے سے پولیس اور دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔ آئی جی پی کا کہنا تھا کہ یو این کے تعاون سے پنجاب کی طرز پر پشاور میں فارنسیک لیب قائم کی جا رہی ہے۔